Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اسرائیل اور فلسطین کی جنگ کے پس منظرمیں امن کے لئے دُعا - فاختہ

اسرائیل اور فلسطین کی جنگ کے پس منظرمیں امن کے لئے دُعا

عمانوئیل نذیر مانی نظمیں مطالعات: 70 پسند: 0

اسرائیل اور فلسطین کی جنگ کے پس منظرمیں
امن کے لئے دُعا

اَمن ہو، اَمن ہو، اَمن ہو، اَمن ہو
اے خُدا اَمن ہو، اے خُدا اَمن ہو

آگ میں جَل رہے ہیں یہودی یہاں
جَل رہا ہے فلسطین بھی دیکھئے
اَمن کی فاختہ کے ہیں پَر جَل گئے
ہاتھ اپنے اُٹھا کر یہ سب ہی کہو

عالمی اَمن خطرے میں ہے دوستو
اَمن سے سب مسائل کو حل تُم کرو
کِیُوں اَندھیرے ہمارا مُقدّر بنیں
روشنی بن کے آگے ہی بڑھتے چلو

رَب نے ہم کو بنایا وَفا کے لئے
تیِرگی میں ہمیشہ ضِیاء کے لئے
نامِ مذہب پہ کب تک ہے لڑنا ہمیں
اَمن سے تُم خُدا کی زمیں پر رہو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید