Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
سانحہ جڑانوالہ - فاختہ

سانحہ جڑانوالہ

عمانوئیل نذیر مانی نظمیں مطالعات: 134 پسند: 0

پہاڑ غم کے گِرا رہے ہیں
خُدا کے گھر کو جَلا رہے ہیں

یہ ظُلم ڈھاتے رہے ہیں پہلے
ہمیں سَتاتے رہے ہیں پہلے
جو آج ہم کو سَتا رہے ہیں

جلا کے بستی یہ مُفلِسوں کی
سِتم رسیدوں کی بیکسوں کی
ثواب کیسا کما رہے ہیں

چَمن ہے لیکن ہیں بے چَمن سے
وَطن میں اپنے ہیں بے وطن سے
یہ اُجڑے منظر بتا رہے ہیں

* سانحہء جڑانوالہ 16 اگست 2023 کو پیش آیا۔ جب پنجاب پاکستان کے ضلع فیصل آباد کے شہر جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے
الزامات کے بعد مسیحی برادری کے گھروں اور گرجا گھروں پر حملے کئے گئے۔ اِس واقعہ میں کئی گرجا گھروں کو جلا دیا گیا۔ مسیحی برادری کے گھروں کو نقصان پہنچایا گیا اور لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید