Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
آئے ہو تُم اُچھالنے کے لیے - فاختہ

آئے ہو تُم اُچھالنے کے لیے

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مطالعات: 74 پسند: 0

آئے ہو تُم اُچھالنے کے لیے
دَرد ہوتے ہیں پالنے کے لیے
کِتنے پتھّر تَراشنے پڑے ہیں
ایک بُت کو نِکالنے کے لیے
رَنج و غَم سے بڑا بھی غَم یہ ہے
تُم نہ آئے سنبھالنے کے لیے
ریت پر دائرے بنانے لگا
کُچھ نہیں تھا خَیالنے کے لیے
جھانک لیتا ہُوں اَپنے ماضی میں
اُس کی یادیں اُجالنے کے لیے
مُسکرا کر وہ دیکھ لیتا ہے
میرے ہر غَم کو ٹالنے کے لیے
پھُول لایا ہے میرا قاتِل بھی
میری تُربَت پہ ڈالنے کے لیے
وِرد کرتا ہوں رات دِن مانیؔ
اِک مُصیبت کو ٹالنے کے لیے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید