Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
مَیں سرِ مقتل لئے سَر آ گیا - فاختہ

مَیں سرِ مقتل لئے سَر آ گیا

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مطالعات: 53 پسند: 0

مَیں سرِ مقتل لئے سَر آ گیا
دیکھ کر دُشمن مِرا گھبرا گیا
عِشق نے بخشا مُجھے اِتنا عُروج
مَیں زَمیں سے آسماں تک آ گیا
مَیں بظاہِر مُسکراتا ہُوں بہت
تیرا غَم اَندر سے لیکن کھا گیا
ہر طَرف آہ و فُغاں ہے آج کل
دَرد کا مَوسم جہاں پر چھا گیا
کُوزہ گر کے ہاتھ میں دیکھے چَراغ
روشنی کا دَور شاید آ گیا
اِس قَدر تھا دَرد اُس آواز میں
رُوح تک میری کوئی تڑپا گیا
آپ کو بخشا گیا حُسن و جمال
آئنہ بھی دیکھ کر شرما گیا
ہاں حقیقت ہے یہی اِنسان کی
جو مُقدر میں لِکھا تھا پا گیا
کون اَپنا ہے پَرایا کون ہے
وقت مانیؔ سب مُجھے سمجھا گیا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید