Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ساون رُت - فاختہ

ساون رُت

کنیز منظور نظمیں مطالعات: 66 پسند: 0

رم جھم رم جھم گھٹائیں برسیں ساون آیا
نکھری ہے کائنات گلشن پہ نکھار آیا
۔۔۔
رچ بس گئی ہے بادِ سحر میں پھولوں کی مہکار یہاں
جھوم رہی ہے ڈالی ڈالی کلیوں پر بھی خمار آیا
۔۔۔
ساون میں چاندی سی شفاف سی لڑیاں جو مچلتے دیکھیں
بے چین ہیں مری طرح تو دل کو قرار آیا
۔۔۔
چھیڑ رہی ہے بادِ صبا بھی نغمے کیف و مستی کے
مدہوش گل ہی نہیں، ترنگ میں عالم گلزار آیا
۔۔۔
اوروں کو دیا اس نے اس رُت نے پیامِ الفت کنیزؔ
واہ تقدیر، دل ان کی محفل سے سوگوار آیا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید