Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
پی آئی اے طیارہ حادثہ - فاختہ

پی آئی اے طیارہ حادثہ

کنیز منظور نظمیں مطالعات: 47 پسند: 0

رستہ دیکھ رہے ہیں تمہارے پیارے اب آ جاؤ
گلے اپنوں کو لگانے اب آ جاؤ
نانا، نانی، دادا، دادی جو ترس رہے ہیں دیکھنے کو تمہیں
دلوں کی ٹھنڈک ہو، سکون دلانے اب آ جاؤ
اور گھٹا پیار کی بن کے چھا جاؤ
ساحل پہ آ کے ڈوبنا کوئی پوچھے ان سے
منزل پہ ہاتھ چھوٹنا کوئی پوچھے ان سے
انتظار اب اور نہ کراؤ آ جاؤ
دو ایک منٹ اور اڑ پاتا تو تیرا کیا جاتا
محض ایک لمحہ جو اور مل جاتا تو تیرا کیا جاتا
عید منانے جو پہنچ پاتے تو تیرا کیا جاتا
آخری بار سہی میرے پیارے مجھے دکھانے آ جاؤ
ہم نے تمہاری عیدی بھی رکھی تھی سنبھال کے
خود تو نہ آئے لے گئے ہو جانیں نکال کے
بن تمہارے کیسے منائیں عید ہم یہ بتا جاؤ
دے صبر تڑپتے دلوں اور برستی آنکھوں کو خدایا
وہ سب جنہوں نے ہے اپنے پیاروں کو گنوایا
اپنے رحم و کرم سے ان دلوں پہ مرہم اب لگا جاؤ
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید