Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
مسز کنیز واجد علی خان کی سوویں سالگرہ - فاختہ

مسز کنیز واجد علی خان کی سوویں سالگرہ

کنیز منظور نظمیں مطالعات: 47 پسند: 0

ممنوں ہوں آپ کی محبتوں اور رہنمائی کے لئے
ناصرہ اسکول اور اساتذہ سے دلی لگن اور سچائی کے لئے
۔۔۔
شخصیت آپ کی آئیڈیل ہوا کرتی تھی
سفید براق بال، باوقار چال اور مچکتی آنکھیں لئے
۔۔۔
ہو مبارک آپ کو سوویں سالگرہ مسز واجد خان
حاضر ہوں عقیدت و محبت کے پھولوں کے نذرانے لئے
۔۔۔
رہیں گی یاد آپ کی کاوشیں محبت اور جنوں اسکول سے
خدا رکھے ہمیشہ خوش آپ کو جب تک جئیں
۔۔۔
دیکھ کر آپ کو میرے دل سے ہمیشہ نکلتی تھی یہ دعا
رہوں آپ کی طرح چاق و چوبند اور قدم تیز چلتے ہوئے
۔۔۔
فطرت سے گہرا پیار اور انسان دوستی ختم تھی آپ پر
فرشتہ تھیں ہمدرد تھیں آپ ہر کسی کے لئے
۔۔۔
لگائے آپ کے پیڑ نیم کے کرتے رہیں گے یاد کنیزؔ
کھڑے رہیں گے شان سے سایہ کیے ہوئے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید