Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
جذبوں کی پامالی - فاختہ

جذبوں کی پامالی

کنیز منظور نظمیں مطالعات: 45 پسند: 0

اور کتنا میرے مالک جینا پڑے گا
زہرِ زندگی کب تلک پینا پڑے گا
۔۔۔
کوئی رکھے گا نہیں زخموں پہ مرہم آ کر
زخمِ جگر خود ہی سینا پڑے گا
۔۔۔
یہ درد و غم بھی اپنے سے لگنے لگے ہیں
انہی کے ساتھ کچھ دِن اور جینا پڑے گا
۔۔۔
سنتے آئے کہ سانچ کو آنچ نہیں پھر بھی
مانندِ سقراط پیالہ زہر کا پینا پڑے گا
۔۔۔
مجھ سے جذبوں کی یہاں پامالی نہیں دیکھی جاتی
اب اَور لبوں کو کب تلک مجھے سینا پڑے گا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید