Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
غموں کے پہاڑ - فاختہ

غموں کے پہاڑ

کنیز منظور نظمیں مطالعات: 51 پسند: 0

داغ دل کے یہ دھل جائیں گے کبھی تو
نفرتوں کے بت پگھل جائیں گے کبھی تو
۔۔۔
چلے گی آندھی ایک ایسی پیار کی کوئی
مدتوں سے بند در یہ کھل جائیں گے کبھی تو
۔۔۔
میں نہیں مانگتی تجھ سے زر و جواہر لیکن
موتیوں کی طرح یہ پتھر تُل جائیں گے کبھی تو
۔۔۔
یہ امید ہی تو زندہ رکھے ہوئے ہے ہم کو کنیزؔ
پہاڑ یاس کے غموں کی دھوپ میں پگھل جائیں گے کبھی تو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید