Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
وعدہ تجھ سے بھی نبھایا ہوتا - فاختہ

وعدہ تجھ سے بھی نبھایا ہوتا

کنیز منظور غزلیات مطالعات: 131 پسند: 0

وعدہ تجھ سے بھی نبھایا ہوتا
کوئی تو ہوتا جو پرایا ہوتا
۔۔۔
آستیں میں اپنی پالتے رہے سانپ
گُر تمہیں پہچان کا کوئی تو آیا ہوتا
۔۔۔
سانس کی ڈور بھی اب ٹوٹ چلی ہے دیکھو
کچھ دنوں اور یہ رشتہ تو نبھایا ہوتا
۔۔۔
تم کو جاتے ہوئے نہ دیکھ سکے
فاصلہ کاش جلدی وہ گھٹایا ہوتا
۔۔۔
ایک تم غیر کو بھی اپنا بنا لیتے تھے
کاش اپنوں نے بھی تمہیں اپنا بنایا ہوتا
۔۔۔
کر گیا ہے سرِ بازار وہ سنگسار کنیزؔ
مارنے والا مجھے سنگ، پرایا ہوتا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید