Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
حالانکہ ہر اک بات پہ تپنے ہی لگے ہو - فاختہ

حالانکہ ہر اک بات پہ تپنے ہی لگے ہو

کنیز منظور غزلیات مطالعات: 125 پسند: 0

حالانکہ ہر اک بات پہ تپنے ہی لگے ہو
پھر بھی ہے یہی بات تم اپنے ہی لگے ہو
۔۔۔
سایہ ہو یا کہ دھوپ یا کھلتے ہوئے گلاب
ہر روپ میں مجھے تو بس اپنے ہی لگے ہو
۔۔۔
صحرا چمن کے پھول حقیقت ہیں سب یہاں
اک تم کہ ہر طرح مجھے سپنے ہی لگے ہو
۔۔۔
یہ بھی عجب سلوک تمہارا ہے کیا کریں
میری نگاہِ ناز سے چھپنے ہی لگے ہو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید