Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
زمین کی پکار (ارتھ ڈے پر ) - فاختہ

زمین کی پکار (ارتھ ڈے پر )

کنیز منظور نظمیں مطالعات: 44 پسند: 0

اے پھولو! میرے پھولوں میرے نغموں کو بچاؤ
میری تتلیوں، میری چڑیوں، میرے چشموں کو بچاؤ
۔۔۔
ان پانیوں کو شفاف و پاک رہنے دو
اپنے کارخانوں کی آلودگی ان میں نہ بہاؤ
۔۔۔
روک سکتے ہو تو روک لو ننھے ننھے ہاتھوں سے
ہوا کو خوشبو سے مہکانے کو پھول پودے اگاؤ
۔۔۔
اس دھنک رنگ زمیں کے رنگ بچانے کے لئے
پیار کے رنگوں سے مل جل کے اس کو سجاؤ
۔۔۔
یہ دریا یہ سمندر یونہی بہتے رہنے چاہئیں
یہ خزانے ہیں خزانوں کو گنوانے دو نہ گنواؤ
۔۔۔
یہ فضائیں یہ بہاریں آنے والے پھولوں کے دیکھنے کو
زمین کی خوبصورتی کو یونہی بچاؤ اور بڑھاؤ
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید