Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
کتابِ پاک - فاختہ

کتابِ پاک

کنیز منظور نظمیں مطالعات: 49 پسند: 0

امن کا پیار کا سب کو دے گی سبق
کتابِ پاک کوئی بھی اُٹھا کے دیکھ لو
۔۔۔
اگر ملنا رب سے کبھی چاہو تم
دلِ شکستہ میں جا کے دیکھ لو
۔۔۔
بخشنے پہ قادر بھی ہے تیار بھی ہر دم
در کبھی بھی اُس کا کھٹکھٹا کے دیکھ لو
۔۔۔
آئے گی نظر تصویر یکساں
کوئی شفاف آئینہ اُٹھا کے دیکھ لو
۔۔۔
نہ ملے گا اطمینان و قرار بنا اس کے
کوئی بھی محفل سجا کے دیکھ لو
۔۔۔
ملے گا اجر تمہیں دونوں جہاں میں
مرضی اس کی بجا لا کے دیکھ لو
۔۔۔
اپنے در سے قدموں سے لوٹاتا نہیں ناامید
جب چاہے قدموں میں اس کے جا کے دیکھ لو
۔۔۔
جانتے بوجھتے آزمانے کی سزا ہے کڑی
کسی بھی زاہد سے پچھوا کے دیکھ لو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید