Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
تیری آنکھیں ہیں بے مِثال آنکھیں - فاختہ

تیری آنکھیں ہیں بے مِثال آنکھیں

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مطالعات: 56 پسند: 0

تیری آنکھیں ہیں بے مِثال آنکھیں
یوں نہ کر غم سے اپنی لال، آنکھیں
مُجھ کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں
روز کرتی ہیں کُچھ کمال آنکھیں
سارے منظر حسِین لگتے ہیں
حُسن سے ہیں یہ مَالا مَال آنکھیں
آنکھیں ڈالیں عدُو کی آنکھوں میں
وقتِ مُشکِل بنائیں ڈھال آنکھیں
دِل دَھڑکتا ہے زور سے مانیؔ
جَب بھی چَلتی ہیں کوئی چال آنکھیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید