Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اَپنے رَب کو ہمیشہ پُکاروں گا مَیں - فاختہ

اَپنے رَب کو ہمیشہ پُکاروں گا مَیں

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مطالعات: 46 پسند: 0

اَپنے رَب کو ہمیشہ پُکاروں گا مَیں
اپنی ہستی کو ایسے سنواروں گا مَیں
بڑھ گئے ہیں اَندھیرے زَمیں پر بہت
روشنی آسماں سے اُتاروں گا مَیں
میری غزلیں مہکتی رہیں چارسُو
اَپنی غزلوں کو اِتنا نِکھاروں گا مَیں
کیوں دَرختوں کو کاٹُوں بھَلا بے سبب
کِس لئے اِن پَرندوں کو مارُوں گا مَیں
اپنے دُشمن کا مُجھ کو کوئی ڈَر نہیں
ہے خُدا ساتھ پھِر کیسے ہارُوں گا مَیں
مُجھ کو مانیؔ مَحبّت ہے اِس خاک سے
جان و دِل اپنی مِٹّی پہ واروں گا مَیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید