Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
زِندگی پھُول ہے اور پھُول بکھر جانا ہے - فاختہ

زِندگی پھُول ہے اور پھُول بکھر جانا ہے

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مطالعات: 56 پسند: 0

زِندگی پھُول ہے اور پھُول بکھر جانا ہے
خاک نے خاک میں اِک روز اُتر جانا ہے
مَیں مُسافر ہُوں مِرا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں
تیری دُنیا سے بھی اِک روز گُزر جانا ہے
اِک ذرا رُ ک اے قضا آتا ہُوں تیری جانِب
مَیں یہی سوچ رہا تھا کہ کدھر جانا ہے
تُجھ کو بھی خیر سے جانے کی بڑی جلدی تھی
تیری یادیں بھی تو جائیں گی جدھر جانا ہے
کیوں بتاتا نہیں دُشمن سے مَراسِم ہیں تِرے
کیوں بتاتا نہیں مُجھ کو بھی اُدھر جانا ہے
آج کی رات گُزاروں گا تِری مَحفِل میں
رات کٹنے دے مُجھے وقتِ سحر جانا ہے
دوڑتے پھِرتے ہیں یہ سانپ بسیرا کرنے
اُڑ گئے ہیں یہ پرندے کہ شجر جانا ہے
دِل وہ معصوم سا بچّہ ہے کہ جِس نے مانیؔ
اُس کے لہجے کی حَلاوَت سے سُدھر جانا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید