Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
آندھیوں میں دِیے جلائیں گے - فاختہ

آندھیوں میں دِیے جلائیں گے

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مطالعات: 62 پسند: 0

آندھیوں میں دِیے جلائیں گے
دَشت میں راستہ بنائیں گے
بے نِشاں منزلوں کے راہی ہیں
کیا مُسافِر یہ تھک نہ جائیں گے ؟
ہم کو دشتِ سُخن میں رہنے دو
پیار کے پُھول ہم کھِلائیں گے
چھوڑ جاؤ گے ساتھ تُم میرا
لوگ جب اُنگلیاں اُٹھائیں گے
تیری آنکھوں میں دیکھنے والے
صِرف تیرے ہی گیت گائیں گے
رونے والوں نے شرط رکھّی ہے
تیرے آنے پہ مُسکرائیں گے
ڈر تو پھِر بارشوں کا رہنا ہے
گھر ہی مِٹّی کے گر بنائیں گے
وہ زمانے نہیں رہے مانیؔ
یہ زمانے بھی بِیت جائیں گے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید