Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ہجر سے اِس لئے نہیں ڈرتے - فاختہ

ہجر سے اِس لئے نہیں ڈرتے

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مطالعات: 81 پسند: 0

ہجر سے اِس لئے نہیں ڈرتے
دِید کی آرزُو نہیں رکھتے
روشنی کی اَشد ضرُورت ہے
تیِرگی کھا گئی دِیے جَلتے
اِس قدر دُوریاں نہیں اَچھّی
تُم مِرے ساتھ کِیُوں نہیں چلتے
لوگ ایسے بھی ہم نے دیکھے ہیں
مَر کے بھی جو کبھی نہیں مرتے
تِتلیاں سب اُداس پِھرتی ہیں
رنگ پھُولوں میں کِیُوں نہیں ڈھلتے
دیکھ مانیؔ وہ مَر چُکے ہیں یہاں
آنکھ میں خواب جو نہیں بھرتے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید