Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
جب نِکالے گئے کہانی سے - فاختہ

جب نِکالے گئے کہانی سے

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مطالعات: 70 پسند: 0

جب نِکالے گئے کہانی سے
اَشک بہنے لگے رَوانی سے
ایک ہی بُوند پیاس ہو جِس کی
کیا غرض اُس کو بہتے پانی سے
تیری مَحفِل میں اب وہ بات کہاں
لُطف تھا دوستی پُرانی سے
سارے کِردار ایک جیسے تھے
مَیں نِکل آیا ہُوں کہانی سے
کھینچ لائی ہے جو بڑھاپے تک
مُجھ کو شِکوہ ہے اُس جوانی سے
سُننے والوں پہ جو بھی گُزرے اَب
لفظ پیوستہ ہیں معانی سے
میرے کمرے میں پھیلی ہے خُوشبو
اُس کی بھیجی ہُوئی نِشانی سے
دَشت مانیؔ صَدائیں دیتا ہے
جب سے مانگی ہے پِیاس پانی سے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید