Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
خواب آنکھوں میں جو پِروتے ہیں - فاختہ

خواب آنکھوں میں جو پِروتے ہیں

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مطالعات: 57 پسند: 0

خواب آنکھوں میں جو پِروتے ہیں
مَنزِلوں کے قریب ہوتے ہیں
کل وہی کاٹنا پڑے گا ہمیں
آج دُنیا میں ہم جو بوتے ہیں
بات نفرت کی وہ نہیں کرتے
اَمن کے جو نقیب ہوتے ہیں
عُمر گُزری ہے دَشت میں اُن کی
چین کی نِیند اَب جو سَوتے ہیں
جِن کی تعبیر ہی نہیں ہوتی
خواب ایسے بھی دِل میں ہوتے ہیں
خُون دِل سے ٹپکنے لگتا ہے
آنکھ جب بھی کبھی بِھگوتے ہیں
مُسکرائوں، تو کِس طرح مانیؔ
میری بستی کے لوگ روتے ہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید