Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ذہنوں میں بھرا دُور اندھیرا نہیں ہوگا - فاختہ

ذہنوں میں بھرا دُور اندھیرا نہیں ہوگا

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 40 پسند: 0

ذہنوں میں بھرا دُور اندھیرا نہیں ہوگا
یہ شہر بھی جل جائے اجالا نہیں ہوگا
...
رہ جائیں گے گلیوں میں کفن پوش اندھیرے
سورج تو طلوع ہوگا سویرا نہیں ہوگا
...
ائے دیدہ خوش آج اسیری سے نکل جا
کل حسن سے بچنے کو بھی رستہ نہیں ہوگا
...
گرتی ہے جو دیوار انا ہوتا ہے کیا کیا
آ دیکھ کہ تو نے بھی یہ دیکھا نہیں ہوگا
...
بن جائیں نہ یہ بچھڑی محبت کا حوالہ
گلدان میں وہ پھول سجاتا نہیں ہوگا
...
اب غرفہ ٔچاہت کو کھلا رکھنے سے حاصل
باہر تو کوئی پیار کا جھونکا نہیں ہوگا
...
ہر سمت نقیب آج لہو ارزاں ہے جتنا
اتنا تو کہیں پانی بھی ستا نہیں ہوگا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید