Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
بدلے ہیں جو اِس دَور میں افکار کے معنی - فاختہ

بدلے ہیں جو اِس دَور میں افکار کے معنی

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 64 پسند: 0

بدلے ہیں جو اِس دَور میں افکار کے معنی
باقی نہ رہے کوئی بھی دیوار کے معنی
...
اب طرزِ محبت بھی فقط جسم و ہوس ہے
انکار کے معنی ہیں نہ اقرار کے معنی
...
میں مہر بہ لب ہوں مِری سادگی سمجھو
ہوتے ہیں کئی اَور بھی اظہار کے معنی
...
زندوں کی طرح وقت گزارو تو خبر ہو
مُردوں کو کہاں آتے ہیں دستار کے معنی
...
اے جانِ وفا تُجھ سے فقط اتنا ہے کہنا
آ جائیں تمہیں کاش کہ اغیار کے معنی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید