Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
کم گو - فاختہ

کم گو

عارف پرویز نقیب نظمیں مطالعات: 50 پسند: 0

کم گو
وہ کم گو ، چپ چاپ سی لڑکی
لفظوں میں کنجوس بہت ہے
خود میں وہ محبوس بہت ہے
پھر بھی اُس سے شکوہ کیسا
اس کے ہیروں جیسے لب پہ
رہتی ہے مسکان سی رقصاں
اس کی بولتی آنکھیں سارے
راز عیاں کرتی ہے مجھ پہ
جن میں پیار بھرا ہوتا ہے
ملنے میں تاخیر ہوئی ہے
یہ بھی ایک گلہ ہوتا ہے۔
اس کی بولتی ، سنتی آنکھیں
ہر اک بات سمجھ لیتی ہیں 
اس کی بولتی آنکھوں میں تو
ہوتا یہ اظہار بہت ہے
جانو۔۔۔ تم سے پیار بہت ہے
ایسا ہے۔!! تو پھر لفظوں کی آرزو کیسی
مجھ کو پیاری ہے وہ جاں سے
وہ کم گو ، چپ چاپ سی لڑکی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید