Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
کھوج آیا ہوں اُسے اِس پار سے اُس پار تک - فاختہ

کھوج آیا ہوں اُسے اِس پار سے اُس پار تک

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 53 پسند: 0

کھوج آیا ہوں اُسے اِس پار سے اُس پار تک
رک گیا ہوں بس میں آ کے رسموں کی دیوار تک
...
چل رہا تھا ساتھ میرے ایک مدت سے مگر
آ نہ پایا جانے کیوں ؟ اک لمحہ اظہار تک
...
جانے اس نے طے کیا ہے کیا اذیت کا سفر
وعدہ و اقرار سے اِس لہجہ انکار تک
...
بے وفا ہوتا تو رخصت رو کے نہ ہوتا کبھی
ورنہ وہ تو آگیا تھا سر تا پا اقرار تک
...
اب نقیبؔ اُن سے کوئی شکوہ بھی ہو تو کیا کریں
یہ تو سارا معاملہ تھا بس کہ اک اعتبار تک
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید