Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
رُوٹھا تو بے حواس بڑی دیر تک رہا - فاختہ

رُوٹھا تو بے حواس بڑی دیر تک رہا

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 138 پسند: 0

رُوٹھا تو بے حواس بڑی دیر تک رہا
پھر بھی مَیں محوِ آس بڑی دیر تک رہا
...
جانا تھا اُس کو مَیں نے بھی روکا نہیں اُسے
لیکن یہ دِل اُداس بڑی دیر تک رہا
...
میں مُسکرا رہا تھا کہ حیرت اُسے بھی تھی
حالاں کہ درد و یاس بڑی دیر تک رہا
...
سمجھا تھا میں کہ میرے محافظ ہیں معتبر
افسوس یہ قیاس بڑی دیر تک رہا
...
حالاں وہ آشنا مِرا مدّت سے تھا مگر
لیکن وہ ناشناس بڑی دیر تک رہا
...
ہر چند وہ شخص عام تھا دُنیا کے واسطے
میرے لئے وہ خاص بڑی دیر تک رہا
...
جانے وہ مجھ کو چھوڑ کے کیسے چلا گیا
یعنی جو غم شناس بڑی دیر تک رہا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید