Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اُس نے مجھ کو آج لکھا ہے - فاختہ

اُس نے مجھ کو آج لکھا ہے

عارف پرویز نقیب نظمیں مطالعات: 55 پسند: 0

اُس نے مجھ کو آج لکھا ہے
تیری آنکھوں سے یہ دنیا
دیکھے مجھ کو مدت گزری
کوئی افق نہ شفق رہی ہے
کوئی فلک نہ دھنک رہی ہے
صبح وہ ہی شام وہی ہے
یہ در اور یہ بام وہی ہے
پھول وہی ہیں، پیڑ وہی ہیں
لیکن رنگ۔۔۔
بے رنگ سے کیوں ہیں؟
وہ ہی سورج، چاند اور تارے
اب کے برس نہیں لگتے پیارے
ہر اک منظر سونا کیوں ہے؟
دیکھنے میں تو وہ ہی سب ہے
وہ پہلی سی بارش کب ہے
اُس نے مُجھ کو آج لِکھا ہے
اپنی آنکھیں بھیجونا !
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید