Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
عارفہ ملا ئکہ از آسٹریلیا - فاختہ

عارفہ ملا ئکہ از آسٹریلیا

عارف پرویز نقیب صریرِ خامہ مطالعات: 297 پسند: 3

روشنی کا شاعر
عارف پرویز نقیب

کچھ لوگ لفظوں میں روشنی بھرتے ہیں، کچھ خوابوں میں چراغ جلاتے ہیں، اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جو خود روشنی بن کر دلوں میں اُتر جاتے ہیں_ عارف پرویز نقیب انہی میں سے ایک ہیں۔ کراچی کی ادبی فضا میں ان کی آواز صرف ایک شاعر کی نہیں، ایک روح کی پکار ہے_

ان کی شاعری میں نہ شور ہے نہ دکھاوا بس ایک خاموشی ہے جو دھڑکنوں سے بات کرتی ہے وہ روح کی گہرائیوں سے ابھرنے والے وہ شاعر ہیں جن کے اشعار صرف پڑھے نہیں جاتے، محسوس کیے جاتے ہیں_

"میں نے خاموشیوں کو پڑھا ہے لفظ تو اکثر دھوکہ دیتے ہیں"

یہی وہ جذبہ ہے جو ان کے کلام کو روحانی بنا دیتا ہے۔وہ غم کو دعا میں ڈھالتے ہیں اور ہر درد کے پیچھے ایک نور تلاش کرتے ہیں_

"وہ جو چپ چاپ جلتے رہے اندھیروں میں انہی چراغوں نے صبح کی نوید دی ہے"

عارف نقیبؔ کی شاعری صرف دُکھ کی بازگشت نہیں بلکہ امید کی دستک ہے ان کے الفاظ ٹھنڈی ہوا کی طرح ہیں جو تھکے دلوں پر پھیرے جائیں تو سکون اُترنے لگتا ہے_

"جو دل کی دھڑکن میں اُتر جائے وہی شعر ہے جو درد کو لفظوں میں سمو دے وہی فن ہے"

ان کا قلم گویا دل کی محرابوں سے روشنی نکالتا ہے_ ان کے اشعار میں عشق، عبادت کی صورت نظر آتا ہے

"محبت جب عبادت بن گئی تو میں نے آنکھوں میں خدا دیکھا"

ایسا لگتا ہے جیسے وہ خود ایک ایسے چراغ ہوں جو جلتے بھی ہیں، اور جلاتے بھی ہیں:

"میں اندھیرے میں بھی چلتا ہوں نقیبؔ
کیوں کہ دل میں اک دیا جلتا رہا"

عارف پرویز نقیب کا کلام روح کی پیاس بجھاتا ہے، اور لفظوں کے وسیلے سے ایک ایسی دنیا سے جوڑتا ہے جو خاموش مگر بےحد روشن ہے۔ وہ شاعر نہیں ایک روحانی رُوشنی ہیں - جو دلوں کے در پر اُمید کی دستک دے کر کہتی ہے:

"ابھی کچھ خواب باقی ہیں، ابھی ہےروشنی زندہ "

ایسے شاعر زمانے میں کم پیدا ہوتے ہیں جو صرف لکھتے نہیں بلکہ لفظوں سے دعائیں بُنتے ہیں عارف نقیبؔ ان ہی نایاب روحوں میں سے ایک ہیں

عارفہ ملا ئکہ از آسٹریلیا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید