Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
فاضل دوست ا نتھنی گبرائیل کا تعلیمی سفر - فاختہ

فاضل دوست ا نتھنی گبرائیل کا تعلیمی سفر

شاہد ایم شاہد مضامین (دوم) مطالعات: 53 پسند: 0

فاضل دوست ا نتھنی گبرائیل کا تعلیمی سفر
...
میرے لیے بڑے استحقاق کی بات ہے کہ مجھے فاضل دوست اینھنی گبرائیل کی آن لائن انٹرویو کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ان اردو کی۔ ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور صلاحیتوں کا جم غفیر دیکھتے ہوئے کہ انہوں نے اپنا تعلیمی سفر کیسے طے کیا؟ چند سوالات کی روشنی میں اس سفر ی داستان کو سمیٹتے ہوئے قوم کے دیگر معماروں کے لیے حوصلہ افزائی کی ایک شمع جلائی ہے۔امید ہے اس پرخلوص کوشش کے باعث بہت سے طالب علموں کو تعلیم و تربیت کی طرف زندگی کا رخ تبدیل کرنے کا موقع ملے گا۔فاضل دوست سینٹ پیٹرک کالج کراچی میں کئی عشروں سے صدر شعبہ اردو ہیں۔ اردو زبان و ادب سے ان کی محبت نے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر مصروفیت ، مجبوریاں اور مشکلات کو ہٹا کر پی ایچ ڈی ان اردو کر گئے ۔ زندگی کے ان عشروں میں انہوں نے علم و ادب کی شمع کو بجھنے نہ دیا بلکہ اسے جلانے کی مشق جاری رکھی۔میں ان کی ہمت بڑھاتے ہوئے انہیں شاباش اور ادبی دوست ہوتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔امید واثق ہے کہ آپ ان کے اس مختصر انٹرویو سے متاثر ہو کر بچوں کی تعلیمی نگہداشت پر خاص توجہ دیں گے۔
...
س: سر اپنا مختصر تعارف و شجرہ نسب بیان کریں؟
نام: انتھونی گیبرئیل
ولدیت: جی ایم فیلکس قاصر ؔ امرتسری
والدہ : مریم
تاریخ پیدائش: 30 ۔جولائی 1967ء کراچی
بشمول میرے چار بھائی ، تین بہنیں، کل سات بہن بھائی۔ فریڈرک مائیکل ۔ اسٹیفن رفائیل۔ مسز متھلڈہ سموئیل۔مسز اسٹیلا لارنس۔ انتھونی گیبرئیل ۔ مسز ایسٹر انٹونیا افضل۔ سِسل جیرالڈ
...
س: ابتدائی تعلیم یعنی مڈل اور میٹرک کہاں سے کیا؟
پرائمری: سینٹ جانز کانونٹ اسکول ڈرگ روڈ کراچی
سیکنڈری : گورنمنٹ میتھو ڈسٹ سیکنڈری اسکول ڈرگ روڈ کراچی
انٹر میڈیٹ: علامہ اقبال گورنمنٹ کالج ائیر پورٹ کراچی
بی ایس سی ۔ جامعہ کراچی
ایم ایس سی( جیالوجی)۔ جامعہ کراچی
بی ایڈ۔ جامعہ کراچی
ایم ایڈ ۔الخیر یونی ورسٹی آزاد جموں کشمیر
ایم اے اردو ۔ جامعہ کراچی
ایم فل۔ اردو وفاقی اردو یونی ورسٹی
پی ایچ ڈی ۔ جامعہ کراچی
...
س:شادی کب ہوئی۔کتنے بچے ہیں۔ان کی تعلیم و تربیت کا مختصر احوال بیان کریں؟
10 ستمبر 1993ء کراچی
زوجہ : روبینہ
ان کی تعلیم بی اے۔ بی ایڈ
تین بیٹے
کرسٹو فر ارنسٹ بی ای کیمیکل انجنئیرنگ ۔ این ای ڈی یونی ورسٹی
ایم ای کیمیکل انجنئیرنگ۔ زیر تعلیم وان ڈی گیرگ یونی ورسٹی میگ ڈی برگ جرمنی۔
مسز سارہ کرسٹو فرارنسٹ (بہو) فارم ڈی اسسٹنٹ مینیجر ایٹکو لیباریٹری
موزز فیلکس۔ بی ایس ٹیکنالوجی ( مکینیکل )
داؤد فریڈرک۔ فارم ڈی
...
س: پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کب کیا؟
1991 میں واپڈا کے پروجیکٹ ایم جی 1150 پر بطور جیو ٹیکنیکل انجنئیر ۔ اس کے بعد پاک لینڈ سیمنٹ فیکٹری کے پراجیکٹ پر ۔ بطور سائٹ انچارج۔1993 میں اسسٹنٹ کیمسٹ ، وزیر انڈسٹریز۔1995 سینٹ پالز اسکول کراچی 1997 ۔ دی سالویشن آرمی سیکنڈری اسکول اعظم ٹاؤن، کراچی۔ سینٹ جانز اسکول آفٹر نون 1995۔سینٹ پیٹرکس کالج 2010 تا حال ۔
...
س: ادب سے لگاؤ فطری تھا یا کسی شخصیت کا احوال پڑھ کر متاثر ہوئے؟
شوق اور قبلہ گاہ کو دیکھ کر پڑھنے کا شوق ہوا مگر ان سی مہارت نہ آ سکی۔
...
س: علم و ادب کے حصول کے لیے زندگی میں کن کن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا؟
جس طرح معاشیات اکثروں کی راہوں میں روڑے اٹکاتی ہے میرے لیے بھی مالی وسائل پریشانی کا سبب ضرور رہے ہیں۔مگر خداوند کی مہربانی نے ہمیشہ تھامے رکھا اور مہربان دوستوں کی رفاقت اور خیر خواہی نے ساتھ دیا۔
...
س: اردو میں پی ایچ ڈی کرنے کا بنیادی مفروضہ کیا ہے؟
بائبل مقدس کی آیت " اعلیٰ حکومتوں کے تابع رہو" اردو قومی زبان مگر ہمارے لوگ اس سے دور دور اور فخر سے کہتے ہیں کہ اردو نہیں آتی۔
گرجا گھروں میں پلپٹ پر سے خادمین کی نا درست اردو ۔ جس سے آنے والی نسلوں کی زبان میں خرابی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
...
س: عصر حاضر کے کن ادباء اور شعرا سے متاثر ہیں؟
سبھی اپنی جگہ اچھا لکھتے ہیں۔مگر ابھی مسیحی شعرا و نثار کو روایت ساز ہونا ہے۔ ترقی پسند نظریات زیادہ پسند ہیں۔
...
س: ایم فل اور پی ایچ ڈی کا مختصرا سفری داستان بتائیے؟
جب کالج میں پڑھانا شروع کیا تو خیال آیا کہ اگر آگے بڑھنا ہے۔ اچھی موثر تدریس کرنی ہے تو اپنی ذاتی تعلیم بڑھانی ہو گی ۔ بس پھر داخلہ لے لیا ۔ این ٹی ایس کے ذریعے داخلہ ٹیسٹ پاس کر لیے ۔ کورس ورک کیے ۔ امتحان دیے مقالے لکھے اور بس ۔
...
راستہ تو کٹھن تھا مگر
سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے
مسافر نوازوں کی شفقت سے آسانی سے گزر گیا
کئی مقامات پر سانس پھولی مگرکوئی ویرونیکا اور کوئی شمعون کرینی ملتا رہا۔2018 میں جب میرا مقالہ پی ایچ ڈی کے لیے تیار ہو چکا تو اطلاع دی گئی کہ پالیسیاں تبدیل ہو گئی ہیں اس لیے پہلے ایم فل پھر پی ایچ ڈی ہو گی اور فلاں فلاں باتیں ہیں۔ یوں 2018میں پی ایچ ڈی کے بجائے ایم فل کی ڈگر ی ملی ۔ اس موقع پر طلبہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ فارم بھرت وقت احتیاط سے بھریں آپ کی معمولی غلطی بہت بڑا نقصان دے سکتی ہے۔ میں اسے بھی خدا کی رضا جان کر خوش ہوں کیوں کہ اس سے مجھے ایک اور مقالہ لکھنے کا موقع ملا جو مزید علماء تک ہمارے مسیحی دانشوروں کی اردو ادبی علمی خدمات کو متعارف کرانے کا سبب بنا ۔
...
س: پی ایچ ڈی کے تھسیز کا موضوع کیا تھا؟
" پاکستان میں کیتھولک منتخب کلرجی (دینی خدام) پچاس سالہ (1971 ء تا 2021 ) اردو خدمات کا تحقیقی مطالعہ "
...
س: اردو کے مستقبل کے بارے میں اپنا نقطہ نظر بیان کریں؟
میں ذاتی طور پر اردو زبان کے بارے پر امید ہوں ۔لیکن اس کے لیے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی ۔ دیگر بین الاقوامی زبانیں ضرور سیکھیں مگر اپنی قومی زبان سے منہ نہ موڑیں ۔
...
س: اصناف ادب میں کس صنف کو زیادہ پڑھتے اور لکھتے ہیں؟
تحقیقی نثر
...
س: سب سے زیادہ کس شاعر اور نثر نگار سے متاثر ہیں؟
میرے لیے تمام لکھاری قابل احترام ہیں کیوں کہ سب کے سب ادب کو خلق کرتے ہیں ۔اس لیے کسی کا نام نہ لیا تو وہ ناراض نہیں ہو گا مگر میری کم نظر ہو گی۔
...
س: نئی نسل کے لیے کیا پیغام ہے ؟
ہماری قومی زبان ہماری پہچان ہے اسے اپنانے میں شرمانا کیسا؟ قادر مطلق خدا کے ہاتھ میں تھا کہ مجھے کسی اور خطے میں پیدا کرتا جہاں کی زبان اردو نہ ہوتی تو پھر مجھے لازم تھا کہ میں وہ زبان اپناتا ۔ اب چونکہ خدا نے مجھے اور آپ کو پاکستان میں پیدا کیا ہے اس لیے یہاں کی قومی زبان ہی ہماری پہچان ہے۔
محنت کرتے رہیں اور خدا کی رضا میں خوش رہیں تو کبھی ناکامی نہ ہو گی۔
اگر سفر کے دوران تھک جائیں تو یاد رکھیں کوئی شمعون کرینی ضرور ملے گا اور اسی طرح آپ بھی کسی کے لیے شمعون کرینی بنیں۔
...
ڈاکٹر شاہد ایم شاہد ( واہ کینٹ)
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید