Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
"ذہنی سکون کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ" - فاختہ

"ذہنی سکون کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ"

شاہد ایم شاہد مضامین مطالعات: 46 پسند: 0

"ذہنی سکون کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ"

عصر حاضر کی برق رفتاری نے انسان کو ایک ایسے ماحول میں داخل کر دیا ہے۔جہاں انسان ایک مشینی پرزہ بن کر رہ گیا ہے۔وہ چوبیس گھنٹے کام کاج میں مشغول رہتا ہے۔اسے ذہنی سکون میسر نہیں۔شب و روز اس کی طبیعت میں بے چینی کی لہریں گردش کرتی رہتی ہیں۔تفکرات نے اس کا جینا محال بنا دیا ہے۔صبح سے شام تک اور پھر رات سے صبح تک تفکرات کا ہجوم اسے الجھائے رکھتا ہے۔انسان مادی معاشی اور خاندانی مجبوریوں کے باعث پس چکا ہے۔غربت اور مہنگائی نے روز مرہ کی زندگی سے بیزار کر رکھا ہے۔غربت کا ستایا ہوا انسان ذہنی کرب میں مبتلا رہتا ہے۔اسے اپنے ارد گرد تاریکی اور مایوسی کے بادل نظر آتے ہیں۔اس کے قلب و ذہن میں غربت کا لاوہ اس شدت سے پھٹتا ہے۔جیسے آتش فشاں پہاڑ زلزلے کے باعث چکنا چور ہو جاتا ہے۔اسی طرح غربت انسان کو طرح طرح کے وسوسوں ، توہمات اور چہ مگوئیوں میں مبتلا کر دیتی ہے۔غربت انسان کی زندگی کا سب سے بڑا ناسور ہے، جو انسان کی نبض میں خلل ڈالتی ہے۔پریشانیوں کا بوجھ سوار کرتی ہے۔بے دل بناتی ہے۔ذہنی سکون چھین لیتی ہے۔فطرت میں بگاڑ پیدا کرتی ہے۔گناہ پر اکساتی ہے۔مثبت سوچ چھین لیتی ہے۔سب بڑھ کر ذہنی سکون چھن جاتا ہے۔انسان شب و روز ذہنی مریض بن جاتا ہے۔ جہاں وہ ذہنی اور جسمانی طور پر بیمار رہنے لگتا ہے۔غربت جسم و روح دونوں پر مضر اثرات مرتب کرتی ہے۔یہ روز اول سے ہی انسان کی دشمن اور ذہنی سکون سے محروم رکھتی ہے۔آج معاشرے میں غربت کے ہاتھوں ستائے ہوئے لوگوں کا جم غفیر ہے۔ ان کی ذہنی صحت اس حد تک گر چکی ہے کہ وہ مثبت خیال کا تصور بھی کر نہیں پاتے۔اگر حکومت وقت اور انسان نے خود کو بدلنے کی کوشش نہ کی تو ذہنی مریضوں کی ایک انگنت تعداد بڑھ جائے گی۔دنیا میں جرائم کے ہاتھوں ستائے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے جنہوں نے جرائم کے پیشے کو اپنا کر اپنا ذہنی سکون برباد کر لیا ہے۔وہ سالہا سال جیل کی قید و بند کی صحبتیں برداشت کرتے ہیں۔ ذہنی کرب میں مبتلا رہتے ہیں۔جیل کی سلاخیں ذہنی امراض میں مسلسل اضافہ کرتی ہیں۔لہذا ذہنی سکون حاصل کرنے کے لیے غربت کا خاتمہ لازمی ہے۔یقین کیجے جب غربت ختم ہو جائے گی تو ذہنی سکون بھی دوبارہ واپس لوٹ آئے گا۔
ڈاکٹر شاہد ایم شاہد
(واہ کینٹ)
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید