Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
چلو ہم ایسا کرتے ہیں، محبت بانٹ لیتے ہیں - فاختہ

چلو ہم ایسا کرتے ہیں، محبت بانٹ لیتے ہیں

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 69 پسند: 0

چلو ہم ایسا کرتے ہیں، محبت بانٹ لیتے ہیں
جو تُم میں مُجھ میں اچھی ہے، وہ عادت بانٹ لیتے ہیں
۔۔۔
جھجک ہے، وسوسہ کوئی، تذبذب ہے تو رہنے دو
کہ رنجش دُور کرتے ہیں، مروت بانٹ لیتے ہیں
۔۔۔
یہ کیا ہے کہ خود ہی مجرم یہ کیا ہے کہ خود ہی منصف
یہ بہتر ہے کہ ہم اپنی عدالت بانٹ لیتے ہیں
۔۔۔
چلو اک دوسرے کو مانگ لیں سجدے میں گرتے ہیں
کہ دونوں شب گزیدہ ہیں عبادت بانٹ لیتے ہیں
۔۔۔
مری جو خوشیاں ہیں تیری، تیرے جو غم ہیں سب میرے
قدم دونوں بڑھاتے ہیں، یہ دولت بانٹ لیتے ہیں
۔۔۔
رُکوعِ عشق میں ہیں تو چلو پھر ایسا کرتے ہیں
صحیفہِ محبت کی تلاوت بانٹ لیتے ہیں
۔۔۔
بھلا یہ دوریاں سوچو! ہمیں قبروں میں رکھنی ہیں!
نقیبؔ اب ایسا کرتے ہیں، کہ قربت بانٹ لیتے ہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید