Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
کسی کو اپنا بنانے کا فن نہیں آیا - فاختہ

کسی کو اپنا بنانے کا فن نہیں آیا

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 66 پسند: 0

کسی کو اپنا بنانے کا فن نہیں آیا
کہ دل کی بات بتانے کا فن نہیں آیا
۔۔۔
جمالِ صبح پہ بلائے شبِ سیاہ ٹُوٹی
چراغِ اشک جلانے کا فن نہیں آیا
۔۔۔
یہ کس وقار سے آخر کو کٹ گیا سر بھی
کسی کے در پہ جھکانے کا فن نہیں آیا
۔۔۔
ملا تھا رہ گزر میں، انا دیوار بنی
ہلے تھے ہونٹ بُلانے کا فن نہیں آیا
۔۔۔
جو کھو گیا ہے سر راہ گزارِ ہستی میں
نقیبؔ اس کو بھلانے کا فن نہیں آیا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید