Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
عجب تو نے تماشا کر دیا ہے - فاختہ

عجب تو نے تماشا کر دیا ہے

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 83 پسند: 0

عجب تو نے تماشا کر دیا ہے
بلا کر پاس تنہا کر دیا ہے
۔۔۔
مری آنکھوں سے دُنیا دیکھتا تھا
اُسی نے مجھ کو اندھا کر دیا ہے
۔۔۔
خود اُس نے بھر لئے چاہت کے کوزے
تو پھر تالاب گندا کر دیا ہے
۔۔۔
میرے اندر کے میٹھے پانیوں کو
ترے لہجے نے کڑوا کر دیا ہے
۔۔۔
دیواریں گر گئی ہیں میرے دل کی
اسے اب میں نے رستہ کر دیا ہے
۔۔۔
نقیبؔ اب چاہتوں کا مول کیا ہے
یہ سودا کتنا سستا کر دیا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید