Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
خُدا حافظ - فاختہ

خُدا حافظ

عارف پرویز نقیب نظمیں مطالعات: 46 پسند: 0

خُدا حافظ
وہ لڑکی جو محبت میں ۔۔۔
عُروجِ چاہ چاہتی تھی
وہ سب کچھ سونپ کر مجھ کو سمجھ بیٹھی تھی یہ شاید
بدن کی خواہشیں ہی چاہ کی تکمیل ہوتی ہے
مگر چاہت کو لفظوں کے
نہ خواہش کے نہ جسموں کے لبادے کی ضرورت ہے
محبت تو تمنائے وفا کے ساتھ جیتی ہے
محبت تو تفاخر ہے احساس چاہ کا جاناں
لباس آبرو ہی تو معراج حسن چاہت ہے
کہ ... چاہ کا نام لے کر یوں
بدن کی رغبتوں کو تو محبت کیوں کہیں جاناں
بدن کی خواہشیں ہرگز
عروج چاہ نہیں ہوتیں
بس اتنا سا سمجھا کر اُسے میں لوٹ آیا ہوں
محبت تو پوتر ہے ، یہ پاکیزہ سا جذبہ ہے
کہ اے جاناں
خُدا حافظ!
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید