Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
مِرے مدار سے مجھ کو نکال دے کوئی - فاختہ

مِرے مدار سے مجھ کو نکال دے کوئی

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 49 پسند: 0

مِرے مدار سے مجھ کو نکال دے کوئی
فلک کی سمت ہی مجھ کو اچھال دے کوئی
...
میرا خیال ہے تجھ کو تو آسماں والے !
کسی کو جو نہ دیا ہو خیال دے کوئی
...
ہیں ارد گرد جو میرے حصار کی صورت
کہ زہر سانپوں کا اب تو نکال دے کوئی
...
تیرا وقار سلامت مرے جواب طلب
جواب لینے سے پہلے سوال دے کوئی
...
ہماری گلیوں میں رقصاں ہے موت ہر جانب
تو خاک سوچ کو رنگ جمال دے کوئی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید