Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
بھید تیرے پیار کا - فاختہ

بھید تیرے پیار کا

ونسینٹ پیس عصیم نظمیں مطالعات: 30 پسند: 0

بھید تیرے پیار کا
...
رقص کرتی مدھرتا میں گیت سے بِکھرے ہیں آج
ہر طرف صحنِ چمن میں پھُول کھِل اُٹھے ہیں آج
...
نُور سےمعمُور نِکلا آسماں کی اوٹ سے
صبحِ تاباں کا ستارہ روشنی کو اوڑھ کے
...
چل پڑا لے کر مسرّت کے سبھی کیف و سرُور
اپنے ماتھے پر سجا کے سب ستاروں کا غرُور
...
چل پڑا اِک سمت ربِّ لم یزل کا یُوں سفیر
حُسن کی چادر لپیٹے شمس کی جیسے نظیر
...
ایسا نِکھرا چاندنی میں جوت جیسے پڑ گئی
سندرتا کی مانگ جیسے موتیوں سے بھر گئی
...
ہے ستارہ عرش کے سب باسیوں کا بام پر
رحمتِ یزداں سے یسُوّع ناصری کے نام پر
...
چل پڑے اُس کے جلو میں سُن کے اِک سندیش تب
کچھ مجوُسی دیکھنے وحدانیت کا بھید سب
...
راندۂ درگاہ تھی جب سے ہوئی انسانیت
دَر بَدر مصلوب ہی ہوتی رہی انسانیت
...
جب نہ تھا اِنسان اِنساں ، جب نہ تھی انسانیت
آ گئی تثلیث کی صُورت میں تب وحدانیت
...
کٹ گئے رنج و غم و آلام کے سارے فسُوں
نسلِ آدم کو مِلا ہے رحمتِ حق سے سکوُں
...
مٹ گئے لوحِ جہاں سے نقشِ اعمالِ زبوں
ہو گیا ابلیس کی ساری تمنّاؤں کا خُوں
...
آ گئی اُجڑے چمن میں ہر طرف پھر سے بہار
جگمگا اُٹھے نشیمن ، دھُل گیا سارا غبار
...
کیف و مستی چھا گئی پھُولوں پہ آیا ہے نکھار
ڈالی ڈالی جھوم اُٹھی ہے دیکھ کر یزداں کا پیار
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید