Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
عشق کا درس ہوا تھا ازبر - فاختہ

عشق کا درس ہوا تھا ازبر

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مطالعات: 44 پسند: 0

عشق کا درس ہوا تھا ازبر
رہ گیا تنہا وفا کے در پر
۔۔۔
موج سا سپنا سمندر آنکھیں
ہو گئے موتی بھی کنکر کنکر
۔۔۔
رات بھر ایک تماشا دیکھا
تھا فضاؤں میں معلق شہپر
۔۔۔
جب اجالے کی کرن آئی نظر
رہ گیا کمرہ بھی یکسر ششدر
۔۔۔
نہ جرابوں کا ٹھکانہ تھا کہیں
بکھرے جوتے تھے، تو ابتر بستر
۔۔۔
نہ سنی ' اپنی سنا دی ہر بات
کھل گیا وعدوں کا خفتہ دفتر
۔۔۔
تو ہے سچا تو میں بھی سچا ہوں
کب کوئی جھوٹ ہوا ہے مر مر
۔۔۔
کیا کہیں کیا ہےترا عشق عصیم
ایک طوفان ہے باد صر صر
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید