Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
سرمایہ - فاختہ

سرمایہ

ونسینٹ پیس عصیم نظمیں مطالعات: 33 پسند: 0

دکھ کے قصے سکھ کی باتیں
چلی گئیں سب ۔۔۔
اپنی اپنی درد کہانی، پریم کہانی
کہتے کہتے ۔۔۔ بکھر گئیں سب
وقت کا پہیہ ۔۔۔ ایسا گھوما، ایسا پلٹا
منظر بدل کے چلا گیا ۔۔۔ پھر نہیں لوٹا
وہ جو تھا احساس پہ چھایا۔۔۔
دل کا تھا جو سب سرمایہ
کہاں گیا وہ؟
وہ تو اب آنکھوں کی چلمن پر
بن کے ستارہ ۔۔۔ شام و سحر میں
اٹک گیا ہے ۔۔۔ ٹھہر گیا ہے
دمک رہا ہے۔۔۔ دل سے کہتا ہے !
دیوانے!
درد کی یہ تاثیر بھی چکھ لے!
دکھ کا یہ منظر بھی دیکھ
میں اس میں ۔۔ ہاں اس میں
اُسی میں میں چھپا ہُوا ہوں
اس میں یاد کے پھول کھلے ہیں
مہکے مہکے ۔۔۔ بھینی بھینی
سدا بہار ہے خوشبو ان کی
یہی ہے اب تیرا سرمایہ
غم نہ کر ۔۔۔ اک دن وہ بھی آ جائے گا
جب اک نئے بدن میں ہم تم ۔۔۔
اک دُوجے کو پریم کی مالا پہنائیں گے
غم نہ کر ۔۔۔ کہ درد کا میٹھا میٹھا یہ ۔۔۔
احساس تمہارا سرمایہ ہے ۔۔۔
اس کااب سینے سے لگا لو
یہی ہے امید اور آس!!!
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید