Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
زہر میں قند - فاختہ

زہر میں قند

ونسینٹ پیس عصیم نظمیں مطالعات: 32 پسند: 0

دل تو تارے بھی توڑ لاتا ہے
زہر میں قند بھی ملاتا ہے
خواہشوں کا بھی کیا حوالہ ہے
نہ اندھیرا ہے نہ اُجالا ہے
یاد کا مدھوا پلاتا ہے
زہر میں قند بھی ملاتا ہے
۔۔۔
روز اخبار صبح پڑھتا ہوں
صفحہ لیکن پلٹتے ڈرتا ہوں
وصل اور ہجر سر اٹھاتا ہے
زہر میں قند بھی ملاتا ہے
۔۔۔
سر ہے تسلیمِ خم پلکیں بند
جھوٹ بھی سچ کی کھائے سو گند
کوئی احسان جب اٹھاتا ہے
زہر میں قند بھی ملاتا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید