Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
نندیا کس نے چرائی - فاختہ

نندیا کس نے چرائی

ونسینٹ پیس عصیم نظمیں مطالعات: 31 پسند: 0

نندیا کس نے چرائی
دِل کے آنگن میں چپکے چپکے
بجنے لگی شہنائی
نندیا کس نے چرائی
۔۔۔
سازینے سے بجنے لگے ہیں
پھول خوشی کے کھلنے لگے ہیں
شوخ ستاروں کی نگری میں
کس نے لی انگڑائی
نندیا کس نے چرائی
۔۔۔
مدھر ملن کی آس لگائے
سپنوں کی بارات سجائے
آشاؤں کے دیپ جلائے
پریت کی ریت نبھائی
نندیا کس نے چرائی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید