Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
کچھ تو سوچو ذرا - فاختہ

کچھ تو سوچو ذرا

ونسینٹ پیس عصیم نظمیں مطالعات: 31 پسند: 0

کچھ تو سوچو ذرا
بیتی گھڑیاں، بیتے دن بھی کبھی
لوٹتے ہیں بھلا؟
گردشِ آسماں اب الٹ پھیر میں
چل پڑی ہے!
تم ذرا سوچ لو ۔۔۔ کہ کہیں مصلحت کی
چھُپی آگ ۔۔۔ قربت کے جادوئی
دھوکے کی پرچھائیوں سے ۔۔۔
نکل کر ۔۔۔ تمہارے وجودِ تبسم کو
خاکستری نہ بنا دے۔۔۔
تمہارے تبسم زدہ رنگ ۔۔۔
یہ چمک۔۔۔
طاقِ افسردہ میں، جلتے بجھتے دئیے کی
چراغِ سحر کی لپک ہی نہ ہو!
یہ بھی پوچھو ذرا۔۔۔
اپنے اندر کے انسان سے ۔۔۔
امن کی تمہی پیامبر ۔۔۔
ہاں تم ہی، خود تو نہیں کہیں!
تو پھر اُٹھو!
توڑ دو بڑھ کے رسموں کی کہنہ سی
اور زنگ خوردہ سی ۔۔۔ زنجیر کو
زہر میں ہر بجھے اور جلتے ہوئے
نفرتوں کے ہر ایک تیر کو ۔۔۔ توڑ دو!
آؤ مل کر عزیزو۔۔۔ دعا یہ کریں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید