Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
تُو آنسو بہانا، مگر چپکے چپکے - فاختہ

تُو آنسو بہانا، مگر چپکے چپکے

گریفن جونز شرر غزلیات مطالعات: 77 پسند: 0

تُو آنسو بہانا، مگر چپکے چپکے
اذیت اُٹھانا، مگر چپکے چپکے
۔۔۔
بشارت ہے ممنوع، ویران ہیکل
مزامیر گانا، مگر چپکے چپکے
۔۔۔
اندھیروں میں ڈوبا ہے جیون ہمارا
قدم بھی بڑھانا ، مگر چپکے چپکے
۔۔۔
لُٹا عدن اب عدن کے پاسبانو
اُسے چھوڑ جانا ، مگر چپکے چپکے
۔۔۔
دُھواں اُٹھ رہا ہے چمن جل رہا ہے
نشیمن بچانا ، مگر چپکے چپکے
۔۔۔
سرِ شام گھر کے کواڑوں پہ اپنے
لہو کو لگانا ، مگر چپکے چپکے
۔۔۔
صلیبیں اُٹھاؤ ہے پیغام میرا
میری مان جانا ، مگر چپکے چپکے
۔۔۔
مسیحا کے خون کو مقدس بدن کو
پلانا کھلانا ، مگر چپکے چپکے
۔۔۔
مسافت میں گر سب دئیے بجھ گئے ہوں
شرر کو جلانا ، مگر چپکے چپکے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید