Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ہم نے صحراؤں کو جس نُور سے گلزار کیا - فاختہ

ہم نے صحراؤں کو جس نُور سے گلزار کیا

گریفن جونز شرر نظمیں مطالعات: 72 پسند: 0

ہم نے صحراؤں کو جس نُور سے گلزار کیا
کس نے اِس نور پہ پیوند لگا رکھے ہیں
دیپ جو عظمتِ انجیل کے جلتے تھے کبھی
ہائے پیمانوں کے نیچے وہ چھپا رکھے ہیں
۔۔۔
شہرِ صیحون کے ویران گھروندے کی قسم
آج ہیکل کے بڑے لوگ بڑے لوگ نہیں
تفرقے، بغض و عداوت، حسد و حرص و جفا
کونسا گرجا ہے جس گرجے میں یہ روگ نہیں
۔۔۔
آج رو رو کے صلیبیں بھی دُعا مانگتی ہیں
سوزِ ایمان سے آغازِ جنوں آج کریں
سر پہ کانٹوں کو دھریں تیر سہیں پسلی میں
بن میں عابد نہیں وہ ہیکلیں تاراج کریں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید