Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
میں تہی دست ہوں اُجڑوں تو اُجڑ جانے دو - فاختہ

میں تہی دست ہوں اُجڑوں تو اُجڑ جانے دو

گریفن جونز شرر غزلیات مطالعات: 66 پسند: 0

میں تہی دست ہوں اُجڑوں تو اُجڑ جانے دو
زندگی جیسی گزرتی ہے گزر جانے دو
۔۔۔
کلوری پر جسے تکتا ہے تصور میرا
اس کی تصویر میرے دل میں اُتر جانے دو
۔۔۔
جن سے مہکا تھا کبھی دوستو گلزارِ صلیب
ان گلوں کو میرے دامن میں بکھر جانے دو
۔۔۔
ہچکیاں یادِ منجی کی مجھے آتی ہیں
قاصدِ موت کو کچھ دیر ٹھہر جانے دو
۔۔۔
اپنی ہی قوم میں مجرم کی طرح قید ہوں میں
مجھ کو بھی، آگ کی بھٹی میں اُتر جانے دو
۔۔۔
میرے ایمان کا غنچہ نہ کِھلا ہیکل میں
جس طرف کوئی خرابہ ہو اُدھر جانے دو
۔۔۔
مجھ پہ اب قوم حقارت کی نظر ڈالتی ہے
زخم دب دب کے اُبھرتے ہیں اُبھر جانے دو
۔۔۔
میں سمو دیتا ہوں ہر شعر میں سولی کی چبھن
میرے پیغام سے سینوں کو سنور جانے دو
۔۔۔
مجھ کو دیوار میں زنداں کی چُنا جائے گا
جشن اک مرگِ شرر ہے مجھے مر جانے دو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید