Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
زندانِ چمن پہ ہے خداؤں کی نظر اور - فاختہ

زندانِ چمن پہ ہے خداؤں کی نظر اور

گریفن جونز شرر غزلیات مطالعات: 117 پسند: 0

زندانِ چمن پہ ہے خداؤں کی نظر اور
امرت میں ملا دیتے ہیں جو برق و شررؔ اور
۔۔۔
بڑھتی ہی چلی جاتی ہیں تاریکی کی گھڑیاں
مٹتی ہی چلی جاتی ہے اُمیدِ سحر اور
۔۔۔
جب ملک کی بنیاد میں مذہب کاجنوں ہو
انسان پہ انسان کا بڑھ جاتا ہے شَر اور
۔۔۔
سوتے ہیں اگر دشتِ خموشی میں کبھی ہم
دامن میں سمٹ جاتے ہیں انوارِ قمر اور
۔۔۔
سجنا ہے اگر تجھ کو جوانی کی سُہاگن
سیندور سے تو خون کے اب مانگ کو بھر اور
۔۔۔
طوفان کی ہلچل سے تباہی تو اُٹھے گی
ٹوٹیں گے صدف اس سے تو چمکیں گے گُہر اور
۔۔۔
مُنہ بند ہے دل بند ہے افکار و قلم بند
گُھتتی ہوئی آہوں کا تو ہوتا ہے اثر اور
۔۔۔
مر کے بھی نشاں چھوڑوں گا میں جادۂ حق پر
مٹ کر بھی اُٹھیں گے میری تُربت سے شررؔ اور
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید