Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
صلیبوں پر نہ بھر آہیں غم کی - فاختہ

صلیبوں پر نہ بھر آہیں غم کی

گریفن جونز شرر غزلیات مطالعات: 67 پسند: 0

صلیبوں پر نہ بھر آہیں غم کی
بہت قیمت ہے خون کے موتیوں کی
۔۔۔
ہے شہرِ گلگتا منزل ہماری
سُبک رفتار ہے کیوں قافلوں کی
۔۔۔
جو کل رہبر تھے کنعانِ یقیں کے
ہیں میت آج وہ محرومیوں کی
۔۔۔
یہوداو! اُٹھو پاؤں سکیڑو
ہے چادر مختصر گنجایشوں کی
۔۔۔
نہیں ہم بے خبر اپنی بقا سے
ہے آمد کلوری کے موسموں کی
۔۔۔
بڑھے جائیں گے ہم مثلِ ستفنس
اگر برسات بھی ہو پتھروں کی
۔۔۔
شررؔ تُو اپنے فیضانِ سخن سے
بدل سکتا ہے حالت بزدلوں کی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید