Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
دِکھائی کِیُوں نہیں دیتا نِشاں ہوتے ہُوئے بھی - فاختہ

دِکھائی کِیُوں نہیں دیتا نِشاں ہوتے ہُوئے بھی

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مطالعات: 51 پسند: 0

دِکھائی کِیُوں نہیں دیتا نِشاں ہوتے ہُوئے بھی
نہیں ہوتا بیاں مَیں اب بیاں ہوتے ہُوئے بھی
یہ کِس نے روک رکّھا ہے تُجھے سچ بولنے سے
تُو کیوں خاموش بیٹھا ہے زَباں ہوتے ہُوئے بھی
اگرچہ سارے کِرداروں میں زِندہ ہے وہی خُود
نہیں ہے داستاں میں داستاں ہوتے ہُوئے بھی
تعجب ہے کہ کوئی آبیاری پر نہیں ہے
شجر سُوکھے پڑے ہیں باغباں ہوتے ہُوئے بھی
ہَوائیں شور کرتی ہیں مِری خاموشیوں پر
بڑا خاموش ہُوں مَیں بے کراں ہوتے ہُوئے بھی
مِرے ہوتے ہُوئے بھی ڈُھونڈتے ہیں لوگ مُجھ کو
نہ جانے کِیُوں نہیں ہوتا وہاں ہوتے ہُوئے بھی
ہزاروں مُشکلِیں دَر پر کھڑی ہیں سوچتا ہُوں
ہے کِتنا سہل جیون اِمتحاں ہوتے ہُوئے بھی
یہ مُفلِس، بَدنصیبی کا کِسے قِصّہ سُنائے
نہیں چھت سَر پہ مانیؔ آسماں ہوتے ہُوئے بھی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید