Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
چاند سُورج اَور سِتارے ہاتھ میں - فاختہ

چاند سُورج اَور سِتارے ہاتھ میں

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مطالعات: 48 پسند: 0

چاند سُورج اَور سِتارے ہاتھ میں
جانے کیا کُچھ ہے تُمھارے ہاتھ میں
آنکھ رَکھ آیا تِری دہلیز پر
اَور اُٹھا لایا نَظارے ہاتھ میں
جَب سے کارِ عشق مَیں کرنے لگا
تَب سے آئے ہیں خَسارے ہاتھ میں
دیکھتے ہیں کیسی تعبیریں مِلیں
خواب ہیں سارے تُمہارے ہاتھ میں
آگ کے شعلوں سے مانیؔ کیا ڈَرے
اُس نے رَکھّے ہیں شَرارے ہاتھ میں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید