Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ہم نے یہ بات آزمائی ہے - فاختہ

ہم نے یہ بات آزمائی ہے

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مطالعات: 52 پسند: 0

ہم نے یہ بات آزمائی ہے
بے وَفائی تو بے وَفائی ہے
جھُوٹ سچ کا گُماں نہیں ہوتا
اُس کی باتوں میں کیا صفائی ہے
دِل دھڑکنا ہی جیسے بھُول گیا
اُس نے ایسی خبر سُنائی ہے
اُس کو کھویا تو دَشت ہاتھ آیا
یہ مِرے عِشق کی کمائی ہے
اپنے گھر میں ہی مارا جاؤں گا
میرا دُشمن ہی میرا بھائی ہے
مَیں مُسافِر تھا تیِرگی کا مِیاں
تُونے یہ رہ مُجھے دِکھائی ہے
اُس نے دیکھا ہے مُسکرا کے مُجھے
زِندگی پِھر سے مُسکرائی ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید