Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
کیوں حبسِ جاں بڑھاتے ہو کھڑکیاں کھولو - فاختہ

کیوں حبسِ جاں بڑھاتے ہو کھڑکیاں کھولو

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 81 پسند: 0

کیوں حبسِ جاں بڑھاتے ہو کھڑکیاں کھولو
میں چلنا بھول گیا ہوں لو بیڑیاں کھولو
۔۔۔
یہ انتظار کی زحمت طوفاں تھمے نہ تھمے
یوں بیٹھ رہنے سے بہتر ہے کشتیاں کھولو
۔۔۔
بدل لو اپنے بھی تیور ہوا مقابل ہے
یہی ہے وقت بغاوت کا بادباں کھولو
۔۔۔
شہر میں حاکمِ آفات آ کے بیٹھ گئے
لبوں سے قُفل اُتارو، چلو زباں کھولو
۔۔۔
کہیں وہ دُور بہت دُور نہ نکل جائے
نقیبؔ جھوٹی اناؤں کی رسیاں کھولو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید