Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
قسم درسِ وفا کی ہے، ہمیں کچھ بھی نہیں کہنا - فاختہ

قسم درسِ وفا کی ہے، ہمیں کچھ بھی نہیں کہنا

عارف پرویز نقیب غزلیات مطالعات: 73 پسند: 0

قسم درسِ وفا کی ہے، ہمیں کچھ بھی نہیں کہنا
فقط ہم نے دُعا کی ہے، ہمیں کچھ بھی نہیں کہنا
۔۔۔
سیئے ہیں ہونٹ سب نے سچ کہیں لب پہ نہ آ جائے
یہ چُپ تو اِک بلا ہے، ہمیں کچھ بھی نہیں کہنا
۔۔۔
مرے جگنو، جلی ہیں تتلیاں، بجھنے لگے تارے
کسی نے کیا خطا کی ہے ، ہمیں کچھ بھی نہیں کہنا
۔۔۔
دیا جلتا نہیں کوئی، بہت تاریک گلیاں ہیں
یہ سازش تو ہوا کی ہے ، ہمیں کچھ بھی نہیں کہنا
۔۔۔
نہ جینے کے لئے جینا، نہ مرنے کے لئے مرنا
یہ کیا صورت سزا کی ہے ، ہمیں کچھ بھی نہیں کہنا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید